عمر شریف کی دوران علاج اسپتال سے تصویر وائرل ہونے پر اہلیہ برہم

کراچی: (نیشنل ٹائمز) پاکستان کے لیجنڈ کامیڈین اور سینئر اداکار عمر شریف کی دوران علاج اسپتال سے تصویر وائرل ہونے پر ان کی اہلیہ زرین عمر نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔دل کے عارضے میں مبتلا لیجنڈ اداکار عمر شریف کی سوشل میڈیا پر اسپتال سے علاج کے دوران لی گئی تصویر وائرل ہورہی ہے۔ تصویر میں عمر شریف اسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے ہیں اور بہت کمزور لگ رہے ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اس تصویر کو شیئر کرواکر عمر شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کی درخواست کی جارہی ہے۔تاہم عمر شریف کی اہلیہ زرین عمر نے اپنے شوہر کی تصویر وائرل ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فیس بک پر لکھا ’’لوگوں کو اسپتال سے نجی تصاویر شیئر کرتے دیکھنا بہت افسوسناک ہے‘‘۔ انہوں نے لوگوں سے درخواست کی کہ محض چند لائکس اور شیئر کے لیے بغیر تصدیق کے کچھ بھی شیئر نہ کریں۔



  تازہ ترین   
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر