پنجاب کے 7 شہروں اور اسلام آباد میں آج سے لاک ڈاؤن لگ گیا

لاہور :(نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے برطانوی وائرس کے پھیلاؤ کے باعث 7 شہروں میں لاک ڈاؤن لگادیا ہے جس پر آج سے عملدر آمد شروع ہوگیا ہے۔ خیبر پختونخوا کے 7 شہروں میں بھی کل سے ایس او پیز پر عملدر آمد سخت کردیا گیا ہے۔اسلام آباد میں بھی لاک ڈاؤن لگ گیا ہے۔پنجاب پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈپارٹمنٹ کی طرف سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق لاہور، راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ اور گجرات میں مکمل لاک ڈاؤن لگاتے ہوئے ان اضلاع کے اندر اور باہر عوام کی نقل و حمل محدود کردی گئی ہے۔خیبر پختونخوا میں پشاور ،مردان، نوشہرہ،ایبٹ آباد ، سوات ،صوابی،مالاکنڈ میں مارکیٹیں 8 بجےبند کردی جائیں گی۔ پنجاب میں جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اس دوران ہر قسم کی سماجی، مذہبی یا کسی بھی مقصد کے لیے اجتماع پر پابندی ہوگی جبکہ ان شہروں میں ہر طرح کے شادی ہالز، بینکوئٹس، کمیونٹی مراکز اور مارکیز بھی بند رہیں گے۔علاوہ ازیں مذکورہ بالا 7 شہروں میں انِ ڈور ہر قسم کے اجتماع پر مکمل پابندی عائد ہوگی جبکہ آؤٹ ڈور ہونے والے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ 50 افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی۔تعلیمی ادارے بھی مکمل طور پر بند رہیں گے۔حکومت کا کہنا تھا کہ ریسٹونٹس کے اندر اور باہر بیٹھ کر کھانے پر مکمل پابندی ہوگی البتہ صرف کھانا خرید کر لے جانے یا منگوانے کی اجازت ہوگی۔ان 7 شہروں کے علاوہ صوبے بھر میں آوٹ ڈور ہونے والے اجتماع میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد شریک ہوسکیں گے اور تقریب کے لیے مختص دورانیہ 2 گھنٹے ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ‘صوبے بھر میں ہر قسم کے کھیلوں کی، ثقافتی اور دیگر طرح کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہوگی’۔اس فیصلے کے تحت تمام کاروباری سرگرمیاں، ادارے اور بازار پیر تا جمعہ 6 بجے بند ہوجائیں گے جبکہ ہفتہ اور اتوار کے روز مکمل بند رہیں گے۔تاہم تمام طبی خدمات، فارمیسیز، میڈیکل اسٹورز، بیکریاں، جنرل اسٹورز، دودھ/گوشت/چکن کی دکانیں، تندور، پھل، سبزیاں، کوریئر سروسز، ڈرائیوروں کے ہوٹلز، پیٹرول پمپس وغیرہ ان پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔صوبے میں تمام تفریحی پارکس شام 6 بجے بند ہوں گے، سرکاری و نجی دفاتر میں 50 فیصد حاضری اور 50 فیصد گھر سے کام کی پالیسی اپنائی جائے گی۔نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں تمام مزارات اور سینما بند رہیں گے تاہم صنعتی سرگرمیوں کو ان پابندیوں سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔کورونا کیسز کے باعث اسلام آباد انتظامیہ نے 5سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی جائیگی۔ کھلے مقامات پر 300افراد کے اجتماع پر صرف 2گھنٹے کیلئے اجازت ہو گی۔ کاروباری علاقوں اور پارکوں کو جمعہ ،ہفتہ اور اتوار کو مکمل بند رکھا جائےگا۔ادھر کورونا کے خدشات کے پیش نظر آج سے لاہور سمیت پنجاب کے 7 شہروں میں تعلیمی ادارے 28 مارچ تک بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے بند ہونے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد آج سے شروع ہوا ہے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کہتے ہیں سندھ ،بلوچستان میں تعلیمی اداروں میں 50 فیصد حاضری کی پالیسی جاری رہے گی۔



  تازہ ترین   
ملک بھر میں آج 79 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
روس اور پاکستان کے تعلقات کامیابی کے ساتھ فروغ پا رہے ہیں: ولادیمیر پوتن
پاکستان کے پاس بے پناہ وسائل اور مؤثر نظام موجود ہے: چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت
پانی ہماری ریڈ لائن، بھارت راہ راست پر نہ آیا تو منہ توڑ جواب دیں گے: وزیراعظم
یوم آزادی: مسلح افواج کا تحریک پاکستان کے بانی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش
ترک نائب صدر کی یوم آزادی پاکستان کی تقریب میں شرکت، لازوال محبت کا اظہار
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر