بے اثر آئی سی سی

تحریر : تمحید صادق

انگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور آخری کرکٹ ٹیسٹ جو کہ جمعہ 10ستمبر سے اولڈ ٹریوفورڈ مانچسٹر میں کھیلا جانا تھا بظاہر انڈین کھلاڑیوں کے کورونا بڑھنے کے خوف کی وجہ سے کینسل کر دیا گیا کیونکہ اگر کوئی کھلاڑی کورونا کے مرض میں مبتلا ہو جاتا ہے تو وہ کھلاڑی آئی پی ایل جو کہ 19ستمبر سے دبئی میں شروع ہونے جارہی ہے وہ چودہ دن کے قرنطینہ کے باعث لیگ کے ابتدائی رائونڈ نہیں کھیل پاتا۔ لہٰذا اس خدشے کے مد ِ نظر کھلاڑیوں نے مناسب سمجھا کہ ٹیسٹ میچ ہی منسوخ کروا دیا ۔حیرانگی کی بات یہ ہے کہ آئی سی سی اور ای سی بی نے میچ انگلینڈ کے حق میں فورفیٹ کرنے کی بجائے منسوخ کر دیا اور اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا تاکہ بھارتی ٹیم کی رینکنگ متاثر نہ ہوپائے ۔انڈین کرکٹ بورڈ کااثر رسوخ اور جادو آئی سی سی اور بیشتر کرکٹ بورڈ پر اتنا سر چڑھ کر بولتا ہے کہ وہ ان کے ہر فیصلے کے آگے سر خم تسلیم ہوتے ہیں۔میچ کی اس بے وجہ کی منسوخی کی وجہ سے ایک طرف شائقین کرکٹ کو بہت مایوسی ہوئی تو دوسری طرف براڈ کاسٹنگ کمپنی ، سپانسرز اور دیگر کاروبار جو اس ٹیسٹ سے منسلک تھے انہیں ناقابل تلافی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔



  تازہ ترین   
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
پاکستان، سعودیہ، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کل اسلام آباد میں ملاقات کریں گے
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے
ٹرمپ کی دنیا کے سب سے بڑے طیارہ بردار بحری جہاز پر ایرانی حملے کی تصدیق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر