لاہور(نیوز ڈیسک ): پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی توصیف احمد کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق توصیف احمد کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے کراچی سے لاہور آئے ہوئے ہیں جنہیں دل کا دورہ پڑنے پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق کرکٹرتوصیف احمد کو نجی ہسپتال منتقل کیاگیا ہے تاہم ان کی حالت کیسی ہے اس بارے میں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔



