افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، آرمی چیف

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شرکاء نے عالمی، علاقائی اور اندرونی سلامتی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر کانفرنس کو افغانستان اور پاک افغان سرحد کی صورتحال سمیت خطرات سے نمٹنے کے لئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے موثر سرحدی انتظام پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے باعث خطے میں بحران کے باوجود پاکستانی سرحد اور اندرونی سکیورٹی برقرار رہی جب کہ شرکا نے خوشحال اور پرامن خطے کے لیے تمام علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے درمیان قریبی تعاون پر بھی زور دیا۔اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء میں فوج کے تعاون اور کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کے لیے تعمیری مصروفیات اور انسانی مدد پائیدار امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔آرمی چیف نے محرم کے پرامن طریقے سے انعقاد کے لیے افواج کی کوششوں کو سراہتے ہوئے روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن اور استحکام کے لیے بیرونی اور اندرونی قوتوں کے ڈیزائن کو ہر قیمت پر ناکام بنایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر