چین کا جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کا فیصلہ

بیجنگ(نیوز ڈیسک) چین نے اپنی نیول فورس کی طاقت اور استعداد میں اضافے کے لیے جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔چینی خبر رساں ادارے نے ملکی فوج کے قریبی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ رواں برس کے اوائل میں دو سال کی تاخیر کے بعد دوبارہ تیاری کے مراحل سے گزرنے والا چوتھا طیارہ بردار بحری جہاز جوہری توانائی سے چلنے والا ہو گا۔ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا کہ چین کا چوتھا طیارہ برادر بحری جہاز اپنی تیکنیک کے لحاظ سے منفرد ہوگا اور ایسی ٹیکنالوجی کسی اور بحری جہاز میں استعمال نہیں ہوئی ہوگی۔تاحال چینی فوج یا حکومت کی جانب سے چوتھے طیارہ بردار بحری جہاز کےجوہری توانائی سے چلنے کا دعویٰ سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی اس رپورٹ کی تردید کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اس وقت چین کے پاس دو طیارہ بردار بحری جہاز موجود ہیں اور تیسرا بھی بیڑے میں شامل ہونے کو تیار ہے جب کہ 2 سال کی تاخیر کے بعد اب چوتھے طیارہ بردار بحری جہاز کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔



  تازہ ترین   
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ
بجٹ خسارہ پورا کرنے کیلئے حکومت نے مزید قرض لینے کا منصوبہ بنا لیا
عراق سے امریکی افواج کا انخلا مکمل، کل ’یوم خودمختاری‘ منانے کا اعلان
امریکا اور اسرائیل اب ایران میں اندورنی تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں: مسعود پزشکیاں
پاکستان کا ایم ٹی آنر 25 کی بازیابی کے دوران جانی نقصان پر اظہار تعزیت
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کامیاب کارروائیاں، 4 دہشتگرد ہلاک
ایران کی صورتحال انتہائی خراب، نہیں معلوم ہتھیار ڈالنے والے ہیں یا نہیں: صدر ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر