طالبان عالمی برادری کی توقعات کے قریب آتے ہیں تووہ اپنے لیے آسانی پیدا کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ طالبان عالمی برادری کی توقعات کے قریب آتے ہیں تو وہ اپنے لیے آسانی پیدا کریں گے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کی صورتحال کے حوالے سے کہا کہ کل قطرکے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان ال ثانی پاکستان آئے، قطری وزیرخارجہ کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی اوروزارتِ خارجہ میں مذاکرات ہوئے، قطر نے افغان طالبان کو دوحہ میں سیاسی دفتربنانے کی اجازت دی، قطر بھی ہماری طرح اس بات کو سمجھتا تھا کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل ممکن نہیں، آج اسپین کے وزیرخارجہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں، اسپین کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا استحکام ہماری ضرورت ہے، حالیہ دنوں میں بیس سے زائد وزرائے خارجہ کے ساتھ تبادلہ خیال ہوچکا ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ اس وقت ہم سب کا مطمع نظر یہ ہے کہ افغانستان میں امن ہو اوروہاں خوشحالی آئے، افغانستان میں انسانی بحران، افغان شہریوں، خطے اور دنیا کے مفاد میں نہیں ہے، پاکستان اپنے محدود وسائل کے باوجود کوشش کر رہا ہے کہ ہم اپنے افغان بھائیوں کی مدد جاری رکھیں، کل پاکستان کی طرف سے، بذریعہ جہازادویات و خوراک کی شکل میں امداد کابل بھجوائ گئی، زمینی راستے سے بھی ہماری کوشش ہے کہ ان کو ادویات و خوراک بھجوائی جائے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ ضروری ہے کہ شرائط عائد کیے بغیر افغانوں کی انسانی بنیادوں پرمعاونت کوجاری رکھا جائے، ماضی میں افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہوتی رہی، کل ایک جہاز، دو سو افراد کولے کرکابل سے قطرپہنچا، اگر طالبان، عالمی برادری کی توقعات کے قریب آتے ہیں تو وہ اپنے لیے اور اپنے ملک کیلئے آسانی پیدا کریں گے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر