پشاور (نیشنل ٹائمز) قومی ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی و ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کرگئے۔ مرحوم طویل عرصے سے بیمار تھے ان کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے، ان کی نماز جنازہ بروز جمعہ دن گیارہ بجے مردان کاٹلنگ انذرگئی نزد سوات ایکسپریس وے کاٹلنگ انٹرچینج کے قریب خان ضمیر بانڈہ میں ادا کی جائے گی۔مرحوم ان چند صحافیوں میں سے ہیں جنہوں نے طالبان کے کارروائیوں کو رپورٹ کیا اور 1995 میں خود قندھار گئے۔مرحوم سینئر صحافی نے جنگ میں بطور کالم نگار کام بھی کیا ہے، ٹائم میگزین اور بی بی سی اردو اور بی بی سی پشتو سے بھی منسلک رہے، رحیم اللہ یوسفزئی افغانستان اور شمال مغربی پاکستان کے امور کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔انہیں صحافتی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے 2004ء میں تمغہ امتیاز اور 2009ء میں ستارہ امتیاز عطا کیا۔
قومی ایوارڈ یافتہ سینئر صحافی و ماہر افغان امور رحیم اللہ یوسفزئی انتقال کرگئے



