میری فتح کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے: صادق سنجرانی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی ن کہا ہے کہ میری فتح کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ یقیں دلاتا ہوں سب کو ساتھ لے کر پہلے سے زیادہ خدمت کریں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نومنتخب چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، ڈپٹی چیرمین مرزا آفریدی، وفاقی وزیر ریلوے سینیٹر اعظم سواتی ظہرانے میں شریک ہوئے، حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز بھی ظہرانے میں شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال سمیت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر سینٹرز کا مشکور ہوں، کل کا جوش و جذبہ قابل دید تھا، لوگ ایک ایک ووٹ کاؤنٹ کر رہے تھے۔اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے ایسی خوشی ہم نے نہیں دیکھی، وزیراعظم عمران خان کو فتح کا کریڈٹ جاتا ہے، پچھلی بار بھی مہربانی کی، میں اپنی پارٹی اور بلوچستان کی عوام کی طرف سے مشکور ہوں۔چیئر مین سینیٹ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) اور اتحادی جماعتوں کیساتھ ساتھ پورے ہاؤس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، یقیں دلاتا ہوں سب کو ساتھ لے کر پہلے سے زیادہ خدمت کریں گے، میں سب کو برابری کا موقع دوں گا کہ وہ اپنے علاقے کے مسائل اجاگر کریں اور مسائل حل کر سکیں۔صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی چیئرمین بھی فاٹا سے آیا اس پر بھی انکا شکر گزار ہوں، عمران خان نے بہت بڑی قربانی دی۔



  تازہ ترین   
بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاک، 2 خواتین خودکش حملہ آور گرفتار
پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے: شہباز شریف
ایران کے ہر حملے کے جواب میں ایک پل یا بجلی گھر تباہ کیا جائیگا: ٹرمپ
حوثیوں کی سعودیہ کو دھمکیاں قابل مذمت، تجارت کو نشانہ بنانا قومی سلامتی پر حملہ تصور ہوگا: پاکستان
ایس اینڈ پی نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’منفی بی‘ سے ’بی‘ کر دی
ایران کا خطے میں امریکی اڈوں پر تابڑ توڑ حملوں، ریڈار سسٹم تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکا کے مسلسل گیارہویں رات ایران پر شدید حملے، تبریز اور سیریک میں دھماکے
ٹرمپ نے سعودی عرب کیساتھ سول جوہری معاہدے کی منظوری دیدی: امریکی اخبار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر