عمر شریف دل کی تکلیف میں مبتلا ٗ یادداشت بھی خراب بیٹے جواد شریف کا اہم بیان سامنے آگیا

کراچی (نیشنل ٹائمز)اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی سوشل میڈیا پر تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں پر اْن کے بیٹے نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ والد دل کی تکلیف میں مبتلا ہیں لیکن ان کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، جلد ان کے ساتھ ویڈیو جاری کریں گے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی معروف اداکار اور کامیڈین عمر شریف کی تشویش ناک حالت کی جھوٹی خبروں کے بارے میں عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے کہا ہے کہ کافی عرصے سے والد صاحب دل کی تکلیف کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں جبکہ ان کی یادداشتبھی خراب ہو گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ والد کے علاج کا سلسلہ جاری ہے، ان کے ٹھیک ہوتے ہی ان کے ساتھ ویڈیو جاری کروں گا۔جواد عمر نے کہا کہ والد کی صحت کے حوالے سے لوگ سوشل میڈیا پر منفی اور جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں، بس ان کے چاہنے والے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کریں۔



  تازہ ترین   
تربت سے دو روز قبل اغوا ہوئے 4 پنجابی اور 2 پشتون مزدوروں کی لاشیں برآمد
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر