ملک پر نالائق اور نااہل حکمران قابض ہیں جنہوں نے آپ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دنیا پور چوک پر استقبال کرنے والے پیپلزپارٹی کے کارکنوں اور عوام سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک پر نالائق اور نااہل حکمران قابض ہیں جنہوں نے آپ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اور آپ کے جیبوں پر ڈاکہ مارا ہے۔ آپ کے ووٹ پر ڈاکہ مارا ہے، آپ کے پیٹ پر ڈاکہ مارا ہے۔ آپ کو یاد ہے کہ پیپلزپارٹی کے دور میں عوام کو روزگار ملتا تھا ترقی ملتی تھی۔ آج ملتان کے عوام کا کوئی وارث نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی نے اقتدار میں آکر عوام کے مسائل حل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلی حکومت پیپلزپارٹی کی ہوگی اور ملتان کے عوام کے مسائل حل کرے گی۔ اس سے قبل میلسی سے تعلق رکھنے والے عمران ممتاز بھابھا نے چیئرمین پیپلزپارٹی سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم احمد محمود، علی حیدر گیلانی اور قاسم گیلانی بھی موجود تھے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملتان سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافیوں نے ملاقات کرکے ان کے میڈیا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی بل پر ان کے موقف کو سراہا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ آزادی صحافت کی جدوجہد میں پارٹی ان کے ہمقدم رہے گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر