اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چودھری کی اتنی سیاسی عمر نہیں جتنی پارٹیاں تبدیل کر چکے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا استقبال دیکھ کر فود چودھری کی طبیعت خراب ہوگئی ہے۔ انہوںنے کہا کہ طبیعت تو صبح کو عمران خان کی بھی بگڑی ہوئی تھی۔ فواد چودھری کو چاہیے کہ عمران خان کے لئے حوروں والا ٹیکہ تیار رکھنے کا اہتمام کریں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ میڈیا کی تاریخ میں فواد چودھری کو جھوٹے وزیر کے نام سے یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم ڈی اے آمرانہ سوچ کا تسلسل ہے۔ جھوٹوں کی سرکاری میڈیا کی آزاد ی پر حملہ کر رہی ہے۔ کٹھ پتلی وزیراعظم ملک میں ڈکٹیٹرشپ قائم کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات نے پی ڈی ایم اے کے حوالے سے صحافیوں کی تنظیموں کی طرف سے حمایت کا جھوٹا دعوی کیا۔ عمران خان کی حکومت دھاندلی اور جھوٹ کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔



