وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد راؤ سردار علی کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد راؤ سردار علی کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔وزیراطلاعات فوادچودھری نے اجلاس کے بعد کابینہ میں ہونے والے اہم فیصلوں کے متعلق بتایا۔ اسلام آباد میں زمینوں کےحصول اور الاٹمنٹ کے معاملے پرذیلی کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیراسدعمرکی سربراہی میں کمیٹی جامع پالیسی مرتب کرے گی۔ کابینہ نےنیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سیکیورٹی پلان کی منظوری بھی دی گئی۔فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اصلاحات کے ذریعےاداروں کومنافع بخش بنانےکی پالیسی پرعمل پیراہیں۔ 70کی دہائی میں ملک میں 780 سینما تھے اب 78 رہ گئے ہیں۔ پاکستان میں سینماکی بحالی کیلئےعملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔وزیراطلاعات نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے 21کروڑ اضافی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔ روزویلٹ ہوٹل نیویارک کے واجبات کی ادائیگی کیلئے بھی فنڈز منظور کیے گئے ہیں۔پاکستان نے 16 کروڑموبائل فون سموں کوفنگرپرنٹس کےساتھ رجسٹرڈ کیا۔ پاکستان واحدملک ہے جس نےسب سے پہلے20 کروڑشناختی کارڈجاری کیے۔وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کے اجلاس میں کامران علی افضل کو چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی اور ان کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال اور ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر