وفاقی کابینہ نے نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی منظوری دے دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): وفاقی کابینہ نے پنجاب میں نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں دیگر معاملات کے علاوہ پنجاب میں نئے چیف سیکرٹری اور آئی جی کی تعیناتی کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔کابینہ نے راؤ سردار کو آئی جی پنجاب جب کہ کامران علی افضل چیف سیکرٹری پنجاب تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔دونوں کی تعیناتی کے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیئے گئے ہیں، اس کے علاوہ سابق آئی جی پنجاب انعام غنی کو آئی جی پاکستان ریلویز پولیس تعینات کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 3 سالہ دور اقتدار میں پنجاب میں ساتویں آئی جی تعینات ہوئے ہیں، 2018 میں موجودہ حکومت برسر اقتدار آئی تو سید کلیم امام آئی جی پنجاب تھے، انہوں نے یہ عہدہ 3 ماہ سے بھی کم عرصے تک سنبھالا، وہ 13 جون سے 11 ستمبر 2018 تک آئی جی پنجاب رہے، سید کلیم امام کے بعد محمد طاہر اس عہدے پر براجمان ہوئے لیکن انہیں ایک ماہ ہی میں ہٹادیا گیا، انہوں نے 11 ستمبر سے 15 اکتوبر 2018 تک یہ ذمہ داریاں سنبھالیں، امجد جاوید سلیمی 15 اکتوبر 2018 سے 17 اپریل 2019 تک آئی جی پنجاب رہے۔امجد جاوید سلیمی کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز خان کو پنجاب کا نیا آئی جی پولیس بنایا گیا، وہ 17 اپریل 2019 سے 28 نومبر 2019 تک اس عہدے پر رہے، موجودہ حکومت کے پانچویں آئی جی شعیب دستگیر تھے جو 28 نومبر 2019 سے 9 نومبر 2020 تک محکمہ پولیس کے سربراہ رہے، ان کے بعد انعام غنی آئی جی پنجاب پولیس مقرر ہوئے جو 8 ماہ سے زائد عرصے تک اس عہدے پر براجمان رہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر