سعودی عرب جانے کے خواہش مند افراد کیلئے خصوصی رعایت؟

ریاضد(نیشنل ٹائمز)سعودی محکمہ پاسپورٹ وامیگریشن (جوازات) نے مملکت آنے کے خواہش مند افراد کے لیے اہم وضاحت پیش کی ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوازات سے ایک تارک وطن نے استفسار کیا تھا کہ سعودی عرب آنا چاہتا ہوں، کیا کورونا ویکسینیشن کی شرط لازمی ہے یا پھر کوئی رعایت موجود ہے؟۔محکمہ پاسپورٹ نے وضاحت پیش کی کہ سعودی اقامہ ہولڈرز اگر مملکت سے ایسے ممالک گئے جہاں سفری پابندی عائد ہے تو وہاں سے دوبارہ سعودی عرب لوٹنے کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی ہے۔پابندی زدہ ممالک سے سعودی عرب براہ راست آنے کے لیے اقامہ ہولڈرز کو مذکورہ بالا اصول پر عمل کرنا ہوگا۔جوازات نے یہ بھی دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ ایسے مسافر جو سفری پابندی کا شکار ممالک جانا چاہتے ہیں تو انہیں روانگی سے قبل مملکت میں ہی مکمل ویکسینیشن کرانا ہوگی جس کے بعد ہی وہ مذکورہ ممالک سے براہ راست آسکتے ہیں۔ایسے سعودی اقامہ رکھنے والے مسافروں پر سفری پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ کورونا وبا کے پیش نظر سعودی حکام نے اب بھی چند ممالک پر سفری پابندی برقرار رکھی ہوئی ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر