نیب نے احسن اقبال کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو یکسر مسترد کر دیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)قومی احتساب بیورو نے احسن اقبال کے نیب پر مسلسل الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ نیب نے احسن اقبال کے خلاف قانون کے مطابق معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ریفرنس دائر کیا تھا جو کہ اس وقت زیر سماعت ہے۔مذکورہ فرد کے نیب پربے بنیاد اور من گھڑت الزامات نہ صرف معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں قانون کے مطابق نیب کے زیر سماعت مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے بلکہ نیب کی ساکھ اور شہرت کو نقصان پہنچانے کی مذموم پراپیگنڈہ مہم کا حصہ ہے جس کی نیب نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ معزز عدالت مجاز میں زیر سماعت مقدمات کے بارے میں عوام کو گمراہ کرنے کے بارے میں مذکورہ فرد کے تمام بے بنیاداور من گھڑت الزامات کی مکمل کاپی پیمرا سے حاصل کر کے نیب آرڈیننس کی شق(a)31کے تحت عوام کو گمراہ کر نے اوربے بنیاد پراپیگنڈہ کا جائزہ لیا جائے گا اس سلسلہ میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔نیب انسداد بد عنوانی کا قومی ادارہ ہے۔ جس کا تعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔ نیب نے اپنے قیام سے اب تک 822ارب روپے جبکہ موجودہ قیادت کے گزشتہ تین سال سے زائد عر صہ کے دوران 535ارب روپے بد عنوان عناصر سے بلواسطہ اور بلاواسطہ طور پر بر آمدکئے جو کہ ایک ریکارڈ کامیا بی ہے۔ نیب اور پاکستان ساتھ ساتھ چل سکتے ہیں جبکہ نیب اور کرپشن ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ نیب کسی دباؤ، دھمکی اورگمراہ کن پراپیگنڈہ کی پرواہ کئے بغیر ہمیشہ آئین اور قانو ن کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتا رہے گا۔ نیب کا ایسے تمام افرا د جن کے خلاف نیب نے معزز احتساب عدالتوں میں قانون کے مطابق ریفرنسز دائر کئے ہیں ان کومشورہ ہے کہ نیب کے بارے میں گمراہ کن بیانات، بلاجواز تنقید اور دھمکیوں کی بجائے اپنی تمام تر توانائیاں اپنے خلاف معزز احتساب عدالت میں دائر نیب کے ٹھوس شواہد پر مبنی ریفرنس کے دفاع میں خرچ کریں جہاں قانو ن اپنا راستہ خود بنائے گا۔نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں خصوصاََ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان،پلڈاٹ اور مشال پاکستان نے سراہا ہے جو نیب کے لئے اعزاز ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر