میری بیٹی کو گردوں کی بیماری تھی، جس وجہ سے اس کا انتقال ہو گیا اور مجھے قبر سے ڈر لگتا ہے۔۔۔ عمر شریف اپنی زندگی کے تکلیف دہ لمحے کا بتاتے ہوئے رو پڑے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عمر شریف بھارت سمیت کئی ممالک میں اپنے تفریح بھرے انداز سے لوگوں کو محزوز کر چکے ہیں۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پیدا ہونے والے عمر شریف نے تین شایاں کی ہیں جبکہ ان کے دو بیٹے ہیں جبکہ بیٹی کا گردوں کے مرض کے باعث انتقال ہو گیا تھا۔ہماری ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عمر شریف نے تین شادیاں کی ہیں، پہلی بیوی دیبا عمر، دوسری اہلیہ اداکارہ شکیلہ قریشی اور تیسری شادی زرین غزل سے کی تھی۔ ان میں سے دوسری اہلیہ شکیلہ قریشی سے شادی زیادہ دیر چل نہ سکی اورطلاق پر ختم ہو گئی، جبکہ عمر شریف کا کہنا تھا کہ میری پہلی اہلیہ اور تیسری اہلیہ کافی اچھی ہیں۔ عمر شریف کی پہلی اہلیہ کا نام دیبا عمر ہے جبکہ دیبا عمر سے عمر شریف کے تین بچے ہیں جس میں بیٹی حرا عمر کا گردوں کی بیماری کے باعث انتقال ہو گیا تھا، حالانکہ عمر شریف اس وقت بیرون ملک تھے، شروعات میں تو عمر شریف کو بیٹی کے انتقال کی خبر کے بارے میں کسی نہیں بتایا لیکن پھر انہیں اطلاع مل ہی گئی۔ وہ خبر پر سکتے کی حالت میں تھے، کیونکہ عمر شریف اپنی بیٹی سے بے حد محبت کرتے تھے۔ اس کے علاوہ عمر شریف کے دو بیٹے ہیں۔ جواد عمر اور فواد عمر۔ بیٹی کے انتقال کی خبر نے نہ صرف عمر شریف کو غمزدہ کر دیا تھا بلکہ وہ شدید ڈیپریشن کا بھی شکار تھے، جبکہ حال ہی میں عمر شریف نے اپنی اہلیہ زرین غزل کے خلاف ہائکورٹ میں درخواست بھی دائر کی ہے جس میں عمر شریف کے وکیل کا کہنا تھا کہ میری تیسری اہلیہ زرین نے میری بیماری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اور میری یاد داشت کمزور ہونے کی وجہ سے زرین نے فلیٹ کے کاغزات پر دستخط کرا لیے ہیں، اور اب وہ فلیٹ کو بیچنا چاہتی ہیں۔ جبکہ میڈیا کے مطابق عم رشیرف نے اہلیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ زرین نے زبردستی پراپرٹی اپنے نام کی ہے۔ جبکہ اس پراپرٹی کی قیمت 11 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔ اپنی بیٹی اور اب دھوکے بازی کی وجہ سے عمر شریف شدید ذہنی بیماری اور کمزوری کا شکار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ کامیڈی کے شہنشاہ کو ہائکورٹ بھی ویل چئیر پر لایا گیا تھا۔ جبکہ میڈیا کے مطابق عمر شریف کی کی یاد داشت بھی کمزور ہوتی جا رہی ہے، جبکہ عمر شریف کا کہنا ہے کہ مجھے سب سے زیادہ ڈر قبر سے لگتا ہے، کیونکہ یہ انسان پر منحصر کہ اس کی قبر کیسی ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر