عاصمہ رانی قتل کیس، عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر کا مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کے لئے عام معافی کااعلان

سرائے نورنگ(نیشنل ٹائمز)کوہاٹ میں قتل ہونیوالی میڈیکل کی طالبہ لکی مروت کی رہائشی عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر نے مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کے لئے عام معافی کااعلان کیا۔تصیفہ(ننواتے)کی مرکزی تقریب سرائے نورنگ میں منعقد ہوئی۔ننواتے تقریب  میں جے یوآئی لکی مروت سے منتخب رکن قومی اسمبلی شیخ الحدیث مولانا محمد انور خان،اے این پی لکی مروت کے ضلعی صدر ملک علی سرورخان،جے یوآئی کے صوبائی شوریٰ کے رُکن مفتی ضیاء اللہ،مفتی عبدالغفار،قومی وطن پارٹی لکی مروت کے ضلعی صدر امیرزادہ خان سمیت علماء کرام اور عام شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کے خاندان کوہاٹ تبلیغی مرکز کے مشران جن میں مبینہ ملزم کے چچا نورخان،ملک سرباز،عنایت اللہ،تبلیغی مرکز کوہاٹ کے مشران صدرالدین، خانوالدین، ملک حسیب ایڈوکیٹ، مولاناشیرعلی، مولاناعبدالغفار، طارق محمود اورنوابزہ شفیع اللہ خان شامل تھے، سمیت دیگر مشران کے ہمراہ  سرائے نورنگ آکر مقتولہ عاصمہ رانی کے خاندان کو ننواتے کیا۔مقتولہ عاصمہ رانی کے والد غلام دستگیر نے ملزم مجاہد آفریدی کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کیا۔فریقین آپس میں بغل گیر ہوئے۔تقریب میں سیکرٹری کے فرائض ملک ہارون باچانصرخیل نے انجام دئیے۔ننواتے تقریب میں علماء کرام اور سیاسی ومذہبی جماعتوں کے مقامی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے مقتولہ عاصمہ رانی اوراُن کے مبینہ قاتل مجاہد آفریدی کے خاندانوں کے تصیفہ کو خوش آئند قرار دیااور کہاکہ اللہ پاک صلح پر خوش ہوتے ہیں، مقتولہ عاصمہ رانی کے والدنے اپنی صاحبزادی مقتولہ عاصمہ رانی کے مبینہ قاتل مجا ہد آفریدی کے لئے معافی کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ عدالت کے ذریعے قاتل کو پھانسی کی سزاء تک پہنچایا اب اُنہوں نے علماء کرام اور مشران کے مشاورت سے مبینہ ملزم مجاہد آفریدی کو اللہ کی رضاء کے لئے معاف کردیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر