ماحولیاتی تغیرات گمراہ کُن معلومات، پاکستانی میڈیا نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا،برطانوی جریدے میں شائع تحقیقاتی رپورٹ میں ماحولیاتی رپورٹنگ کے فروغ پر زور، ففتھ جنریشن وارفیئر کے دور میں سوشل میڈیا پر فیک نیوز کی بھرمار ہے، ریسرچرز کا اعتراف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) برطانوی جریدے کی ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پاکستانی میڈیا نے موسمیاتی تبدیلیوں سمیت دیگر ماحولیاتی موضوعات کے حوالے سے ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کیا ہے، ذرائع ابلاغ میں گمراہ کن اور بے بنیاد خبروں کے تناظر میں شائع کردہ ریسرچ رپورٹ میں واضح کیاگیاہے کہ دیگر ممالک کے برعکس پاکستان میں اس موضوع پر فیک نیوز کے وسیع پیمانے پرپھیلاؤ کے ثبوت نہیں ملے ہیں، تاہم نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے وابستہ ریسرچرز بشمول ڈاکٹر محمد عارف، ڈاکٹر وقاص اعجاز اور محمد اتفاق نے اپنی رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی رپورٹرز کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے جبکہ قومی اور علاقائی سطح کی صحافتی تنظیموں میں ماحولیاتی صحافیوں کی نمائندگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ میڈیا ریسرچراور ایڈیٹر پریس نیٹ ورک آف پاکستان صباح الدین قاضی کے مطابق ففتھ جنریشن وارفیئر کے تناظر میں سوشل میڈیا پر فیک نیوزکی صورت میں گمراہ کُن معلومات کی بھرمار ہے، پی این پی فیکٹ چیک انٹرنیٹ صارفین پر زور دے رہی ہے کہ وہ فیک نیوز کے تدارک میں اپنا کردار ادا کریں۔اس حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے وابستہ رپورٹر عدیل جاوید وڑائچ کا کہنا تھا کہ پاکستانی صحافیوں کیلئے کلائمیٹ چینج ایک بہت خشک اور بورنگ موضوع ہے،اسی طرح براڈکاسٹ جرنلسٹ سبوخ سیدنے ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت کے پیش نظر جدید ٹولز کے استعمال کی افادیت بیان کی۔جرنلزم پریکٹس نامی عالمی برطانوی جریدے کی شائع کردہ رپورٹ میں زور دیا گیا ہے کہ پاکستان میں ماحولیاتی رپورٹنگ کا فروغ وقت کی ضرورت ہے،فیک نیوز کا مقابلہ کرنے کیلئے دورِجدید کے نئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانی چاہیے، پاکستانی میڈیا پر تحقیقاتی رپورٹ میں اکیس صحافیوں نے حصہ لیا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر