سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، وفاقی ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں اضافے کی سمری وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 44فیصد اضافہ کی سمری وزیر اعظم کو ارسال ، مالکان نے کرائے بڑھا دیئے، ملازمین مو جودہ شرح اور حقیقی کرایہ کا فرق اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں ، وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے وہ سر کاری ملازمین جنہوں نے پر ائیویٹ مکان ہائر کئے ہوئے ہیں ان کی رینٹل سیلنگ میں اضافہ کیلئے سمری وزیر اعظم کو منظوری کیلئے بھیج دی ہے۔سمری میں سفارش کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت کے گریڈایک سے 22تک کے ملازمین کیلئے اسلام آ باد ‘ رواولپنڈی ‘ لاہور ‘ کراچی ‘ پشاور اور کوئٹہ کے شہروں کیلئے ان کی رینٹل سیلنگ کی موجودہ شرح میں 44فی صد اضافہ کردیا جا ئے ۔ سمری میں کہاگیا ہے کہ رینٹل سیلنگ میں 25جون2018کو 50فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے بڑے شہروں میں آ بادی کے بڑھتے ہوئے دبائو کی وجہ سے کرایوں میں بہت اضافہ ہوگیا ہے۔ مالکان نے کرائے بڑھا دیے ہیں اور سر کاری ملازمین مو جودہ شرح اور حقیقی کرایہ کا فرق اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر