تھانہ شمس کالونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شہری جاں بحق، اہل خانہ نے احتجاجا کشمیر ہائی وے بلاک کر دی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)تھانہ شمس کالونی کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک شہری جاں بحق ہو گیا، اہل خانہ نے احتجاجا کشمیر ہائی وے بلاک کر دی،شمس کالونی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے نتیجہ میں ایک تاجر جاں بحق ہو گیا، تاجروں نے اسلام آباد پولیس کے خلاف احتجاج کی کال دے دی۔احتجاجی مظاہرہ میں تاجر رہنماء اجمل بلوچ اور کاشف چوہدری سمیت دیگر شریک ہوئے اور کشمیر ہائی وے بلاک کر دی۔مظاہرین نے مطالبہ تھا کہ واقعہ کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو ایف آئی آر میں نامزد کیا جائے۔جاں بحق شہری کے اہل خانہ نے تحریری درخواست جمع کروائی۔ درخواست مقتول کے سالے کی جانب سے دی گئی۔درخواست میں بتایا گیا کہ شاہد عمران دودھ دہی کا کام کرتا ہے، گزشتہ رات شاہد عمران اپنے ملازم کے ہمراہ سری نگر ہائی وے کچھ سامان لینے گیا۔ اسی دوران پولیس اہلکاروں کی جانب سے آتشی اسلح سے فائرنگ کی گئی۔پہلا فائر ملازم نبیل کے کپڑوں کو لگا، اسی دوران نبیل اور شاہد نے شور کیا کہ وہ ڈاکو نہیں ہیں۔ لیکن پولیس نے ان کی ایک نہ سنی، فائرنگ کی اور گولیاں شاہد کے پیٹ میں لگیں۔تین گھنٹے کے احتجاج کے بعد شاہد عمران کے لواحقین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر رانا وقاص اور لواحقین کی جانب سے کاشف چوہدری نے مذاکرات کئے۔ضلعی انتظامیہ نے احتجاجی مظاہرین کے مطالبات مان لیے اور مظاہرین کے کہنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کی یقین دہانی کروائی ہے۔سری نگر ہائی وے کی بندش سے اطراف کی سٹرکوں پر بھی ٹریفک کا دباؤ بڑھ گیا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر