حریم شاہ نے اپنے قتل کی خبروں کی تردید کردی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم شاہ نے اپنے قتل سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔حریم شاہ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ انہیں قتل کردیا گیا ہے تاہم اداکارہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں ڈرامے کی شُوٹنگ میں مصروف ہوں اور خیریت سے ہوں، میرے قتل سے متعلق زیرگردش خبریں بے بنیاد ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں آپ سب کو یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں بالکل خیریت اور عافیت سے ہوں۔حریم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر غلط خبریں شیئر کرنے والے کچھ شرم کریں کچھ حیا کریں اور جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں۔انہوں نے کہا کہ ریٹنگ کیلئے کوئی بھی خبر تصدیق کے بغیر پھیلانے والوں کو جاہل ہی کہا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ نے ویڈیوز اینڈ فوٹوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی تھی۔حریم شاہ نے اپنے انسٹا گرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو شیئر کی تھی، جس میں حریم شاہ، مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارتے ہوئے نظر آرہی تھیں، جس کے بعد وہ ہڑبڑا کر اٹھ بیٹھتے ہیں ۔



  تازہ ترین   
مشرقِ وسطیٰ کشیدگی: وفاق اور صوبے جو ترقیاتی منصوبے روک سکتے ہیں، روک دیں، وزیراعظم
مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کا مستقل حل ضروری، افغانستان سے بات ہو رہی ہے: پاکستان
ٹرمپ کی 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر شدید حملوں، پتھر کے دور میں دھکیلنے کی دھمکی
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر