کیلیفورنیا میں ہوائی ٹیکسی تیار، آزمائشی پروازیں شروع

کیلیفورنیا: (نیشنل ٹائمز)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ہوائی ٹیکسی تیار کر لی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کیلیفورنیا میں تیار کردہ ہوائی ٹیکسی کی ناسا نے آزمائشی پروازیں بھی شروع کر دیں۔ الیکٹرک ائیرکرافٹ میں عمودی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت موجود ہے۔تیار کردہ ہوائی ٹیکسی 320 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کرے گی اور اسے مستقبل میں ٹیکسی کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق تیار کردہ ہوائی ٹیکسی 2024 تک مسافروں کے لیے دستیاب ہو گی۔اس سے قبل ایک اور فلائنگ کار تیار کرنے والی کمپنی نے اپنی پروٹو ٹائپ کار کی آزمائشی پرواز سلواکیہ کے دو شہروں کے درمیان کی۔ کین ویژن کی ایئر کار نامی یہ گاڑی مغربی ملک سلواکیہ کے دارالحکومت براٹیسلاوا اور نیترا کے درمیان 35 منٹ تک پروازکرتی رہی۔خبر رساں ادارے کے مطابق ایئرکار میں 160 ہارس پاور کا بی ایم ڈبلیو انجن موجود ہے جب کہ ایک فکسڈ پروپلر سے بھی لیس ہے۔ ایئر کار کے متعلق بتایا گیا ہے کہ 3 منٹ سے بھی کم وقت میں یہ گاڑی طیارے میں تبدیل ہو جاتی ہے۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر