اب گھر بیٹھے شناختی کارڈ بنوانا ممکن

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ب شناختی کارڈ بنوانے کیلئے نادرا کے دفتر کے چکر کاٹنےکی ضرورت نہیں، نادرا نے آن لائن شناختی کارڈ بنوانے اور تجدید کروانے کیلئے موبائل ایپ تیار کرلی ۔ نادرا ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کی آئی ٹی لیب میں تیار کی گئی دنیا کی پہلی جدید ترین ٹیکنالوجی پر مبنی ’پاک آئیڈینٹٹی‘ ایپ کا افتتاح کیا ۔اس ایپ کی تیاری کے بعد پاکستانی دنیا میں ایس ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا پہلا ملک بن گیا، جس کی بدولت شہری اسمارٹ فون کی مدد سے گھر بیٹھے ہی شناختی کارڈ بنواسکیں گے۔نادرا کے مطابق جدید ترین ٹیکنالوجی کی بدولت شناختی کارڈ بنوانے کے پروگرام میں موبائل پر لائیو بائیومیٹرک (انگلیوں کے نشان) کے حصول کے ساتھ ساتھ تصدیق بھی ہو سکے گی۔درخواست گزار اپنے اسمارٹ موبائل فون کے کیمرہ کی مدد سے نہ صرف فنگرپرنٹ لے سکتے ہیں بلکہ تصویر اور دیگر دستاویزات کو بھی اسکین کر کے اپ لوڈ کرسکے گا۔چیئرمین نادرا طارق ملک نے امید ظاہر کی کہ موبائل کےذریعے انگلیوں کے نشان (فنگر پرنٹ) کے حصول کی سہولت ایک نئے دور کا آغاز ہے جو معیشت کے کئی شعبوں میں انقلاب برپاکرسکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین نادرا طارق ملک کے موبائل ایپ کے جدید خیال کو سراہاتے ہوئے کہا کہ ’آپ نےانتہائی قلیل وقت میں ایپ کی تیاری مکمل کرنے اور پاکستان کو یہ ٹیکنالوجی متعارف کرانے والا دنیا کا پہلا ملک بنا دیا‘۔چیئرمین نے نادرا کے سافٹ وئیر انجنیئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ تمام کاوشیں وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کو عملی جامہ پہنانے کی طرف کے ایک اہم پیش قدم ہے، ہولیات کی فراہمی ایک نئے دور کا آغاز ہوگا‘۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن میں نادرا اپنا بھرپور کردار ادا کرتے ہوئے اس طرح کی جدید ترین سہولیات متعارف کرانے کے لئے دن رات مصروف عمل ہے۔طارق ملک نے مزید کہا کہ نادرا کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی موبائل ایپ پر بیرونِ ملک میں مقیم پاکستانی بھی شناختی کارڈ کی تجدید یا تبدیلی کے حوالے سے آن لائن درخواست جمع کراسکتے ہیں جبکہ شہریوں کو بھی ایک کلک پر یہ سہولت حاصل ہوگی۔ چیئرمین نادرا نے کہا کہ ایسے تمام شعبے جن میں بائیومیٹرک تصدیق کی ضرورت پڑتی ہے مثلاً ای گورننس، ای کامرس، مالی شمولیت کے مختلف پروگرام مثلاً احساس پروگرام، کامیاب جوان پروگرام وغیرہ،وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے صارفین انہیں گھر بیٹھے اپنی شناختی معلومات فراہم کر سکتے ہیں اور بائیومیٹرک تصدیق کے ذریعے تمام تر ضروری کارروائی کو مکمل کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر