ملک میں کورونا وائرس سے مزید 79 افراد جاں بحق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا وائرس سے مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 ہزار 53 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 3 ہزار 980 کورونا مثبت کیسز سامنے آئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصد ریکارڈ کی گئی۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث79 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے ساتھ ہی ملک بھر میں کورونا کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 26 ہزار 114 تک پہنچ گئی ہے جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد11 لاکھ 75 ہزار 558 ہوگئی ہے۔کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر