شوگر ملز کیس؛ عدالت کا شہباز شریف اور حمزہ سے تفتیش پر عدم اطمینان

لاہور(نیشنل ٹائمز): بنکنگ عدالت نے شوگر ملز انکوائری کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔شوگر ملز انکوائری کیس میں ایف آئی اے بنکنگ جرائم کورٹ لاہور میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی تو دونوں سیاسی رہنما پیش ہوئے۔ ڈیوٹی جج محمد اسلم گوندل نے پوچھا کہ الزام کیا ہے اور تفتیش کس مرحلے پر ہے۔ایف آئی اے کے تفتیشی افسر علی رضا نے جواب دیا کہ کچھ اکاؤنٹس کھولے گئے جس میں مشکوک ترسیلات ہوئیں، ملزمان پر الزام ہے کہ رمضان شوگر مل کے ملازمین کے ذریعے منی لانڈرنگ کی گئی۔ شہباز شریف نے روسٹرم پر آکر کہا کہ میرا رمضان شوگر ملز سے کوئی تعلق نہیں۔عدالت نے جاری تفتیش پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تفتیشی افسر سے کہا کہ بتائیں 2 مہینوں میں دو سے چار لائنیں لکھنے کے علاوہ کیا کیا ہے، آپ کی ڈائری تو بتا رہی ہے کہ کچھ بھی نہیں ہورہا، آپ تفتیش مکمل کریں، آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے پیش ہوں۔عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت میں 25 ستمبر تک توسیع کردی۔

 



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر