کشمیر کاز کیساتھ پرعزم کھڑے ہیں، آرمی چیف کی وزیراعظم آزاد کشمیر کو یقین دہانی

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے اور کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردارعبدالقیوم نیازی نے ملاقات کی جس میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی صورتحال، مقبوضہ وادی میں جاری یکطرفہ بھارتی اقدامات اور ایل او سی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سیدعلی گیلانی نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے زندگی بھر بے لوث جدوجہد جاری رکھی۔ آرمی چیف نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیر کاز کے ساتھ پرعزم کھڑی ہے اور کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سردارعبدالقیوم نیازی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سردار عبدالقیوم نیازی نے آزادجموں وکشمیر میں سیکورٹی وترقی کے لئے پاک فوج کے کردار کی تعریف بھی کی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر