اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا اوکاڑہ پولیس لائن میں خصوصی لیکچر،وومن ہراسمنٹ کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں آرپی او اور ڈی پی او کی شرکت

اوکاڑہ(نیشنل ٹائمز) وائس چانسلراوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد زکریا ذاکر نے پولیس لائن اوکاڑہ میں وومن ہراسمنٹ کے حوالے سے منعقد ہونے والے ایک سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور لیکچر دیا۔ اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال، احمد ارسلان ملک، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ، فیصل شہزاد، اور یونیورسٹی کے شعبہ مینجمنٹ سائنسز کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر فاروق احمد بھی موجود تھے۔ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے ضلعی سطع پر اینٹی وومن ہراسمنٹ سیل کے قیام کو سراہا اور انسانی حقوق کے مسائل پہ توجہ دینے کے حوالے سے نوجوان پولیس افسران کی کارکردگی کی تعریف کی۔ ملک کی سماجی و معاشی ترقی میں خواتین کے کردار پہ بات کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ اگر ہم اپنی نصف آبادی کو معاشرتی دھارے سے نکال دیں تو کسی صورت بھی ترقی اور بہتری ممکن نہیں۔ پوری دنیا میں خواتین تمام شعبہ ہائے جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے معیشت میں کروڑوں ڈالز کا حصہ ڈال رہی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری بہت سی خواتین تعلیم، صحت اور زندگی کی دیگر سہولیات حاصل کرنے میں صرف اس وجہ سے پیچھے رہ جاتی ہیں کہ ان کو عوامی مقامات پہ ہراسگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ہم اپنے تمام عوامی مقامات آہستہ آہستہ خواتین کےلیے تنگ کرتے جا رہے ہیں۔ پاکستان میں خواتین کی ہراسگی کے حالیہ واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب میں ہمارے ہاں کوئی اس طرح کا حادثہ رونما ہوتا ہے تو ہمارا سماجی رویہ مجرمان کی حوصلہ شکنی کرنے کی بجائے حادثے کا شکار ہونے والی خواتین پہ تنقید کرنے کی طرف مائل ہو جاتا ہے۔ ہمیں ایسے رویوں کی بیخ کنی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔سیمینار کے اختتام پہ آر پی او نے وائس چانسلر کے پولیس لائن کے دورے پہ ان کا شکریہ ادا کیا اور یونیورسٹی کی تعمیر و ترقی میں ان کے کردار اور کاوشوں پہ ان کو مبارکباد پیش کی۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر