نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ملازم کی سپریم کورٹ کے باہرخود سوزی کی کوشش ،پولیس نے گرفتارکر لیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملازمت سے فارغ ہونے پرنیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ملازم نے سپریم کورٹ کے باہرخود سوزی کی کوشش کی ، پولیس نے گرفتار کر کے ماچس،تیل کی بوتل اور موٹر سائیکل قبضے میں لے لی۔پولیس کے مطابق خودسوزی کی کوشش کرنے والے شخص کا نام وحید مستوئی ہے اور وہ این ایچ اے میں ملازم ہے جسے ملازمت سے برطرف کر دیا گیا تھا۔وحید مستوئی نے سپریم کورٹ کے باہر 2 بیٹیوں کے ہمراہ خود کو آگ لگانے کی کوشش کی مگر موقع پر موجود پولیس اہلکاروں گرفتار کر لیا۔دوسری جانب وحید مستوئی نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ محمکے کی جانب سے نوکری سے نکالے جانے پراس نے ایسا انتہائی اقدام اٹھانے کی کوشش کی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر