اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں اضافے کے سبب تعلیمی اداروں اور انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کو 6 ستمبر سے لے کر 12 ستمبر تک بند رہیں گے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا ہے کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔اس کے علاوہ اسلام آباد میں ان ڈور جمز ،انڈور،آوٹ ڈور اجتماعات پر بھی پابندی ہو گی۔دوسری جانب وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کیے جا رہے ہیں۔
کورونا وائرس کی شدت میں اضافہ ، وفاقی دارالحکومت میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ اور تعلیمی ادارے بند



