ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما عطا اللہ مینگل کی تدفین دا کر دی گئی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)ممتاز سیاسی و قبائلی رہنما عطا اللہ مینگل کی تدفین انکے آبائی علاقے وڈھ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں صوبے کی سیاسی و قبائلی شخصیات نے شرکت کی۔بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ سردار عطااللہ مینگل کی نماز جنازہ خضدار کے علاقے وڈھ کی مرکزی عید گاہ میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں عطاء اللہ مینگل کے صاحبزادے اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے علاوہ پارٹی کے قائدین سمیت بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان صالح بھوتانی، پی کے میپ کے عبدارحیم زیارتوال، حامد اچکزئی، ایچ ڈی پی کے لیاقت ہزارہ ، نیشنل پارٹی کے صوبائی قائدین، قبائلی و سیاسی عمائدین اور بی این پی کے ورکرز اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد انہیں وڈھ میں شہداء قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر