مینار پاکستان واقعہ میں اہم پیشرفت ، 98 ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا حکم

لاہور(نیشنل ٹائمز)مینار پاکستان واقعہ میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ عدالت نے شناخت نہ ہونے والے 98 ملزمان کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کچہری میں مینار پاکستان واقعہ میں ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بدتمیزی کے کیس میں سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ حسن سرفراز چیمہ نے کیس پر سماعت کی۔عدالت کے مطابق 104 ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھجوایا گیا، عدالت 98 ملزمان کو کس بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کو جیل بھجوانے سے پہلے کون سے ثبوت لیے گٸے۔ عدالت 98 ملزمان کو جیل میں رکھنے کا جواز نہیں ہے۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت پریڈ کے دوران شناخت نہیں ہوٸی۔گزشتہ روز مینار پاکستان میں بدسلوکی کا نشانہ بننے والی ٹک ٹاکر خاتون عائشہ اکرم کی شناخت پریڈ کی عدالت نے رپورٹ جاری کی تھی۔رپورٹ کے مطابق خاتون نے 104 ملزمان میں سے 6 ملزم شناخت کیے۔ عائشہ اکرم نے شہر یار، مہران، عابد ، ارسلان، ساجد اور افتخار کو شناخت کرلیا۔رپورٹ کے مطابق خاتون نے 3 گواہوں بلال، ریمبو اور صدام کی موجودگی میں شناخت کی۔ خاتون نے چار ملزمان کو غلط شناخت کیا۔ چاروں ملزمان جیل میں 6 ماہ سے مختلف مقدمات میں قید تھے۔خاتون کے مطابق افتخار نے میرے کپڑے پھاڑے اور ہاتھوں میں اٹھایا۔ عائشہ کے مطابق ارسلان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا۔ شہر یار نے دھکے دیکر جنگلا کے ساتھ مارا۔ مہران نے زد دو کوب کیا۔خاتون کے مطابق عابد نے سیلفیاں لیں اور غلط حرکات کیں۔ ملزم ساجد نے لڑکوں کو میری طرف اکسایا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر