کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال ، وزیراعظم عمران خان نے 24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دیدی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ملک بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے بعد وزیراعظم عمران خان نے 24 اضلاع میں خصوصی اقدامات کی منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے ملک بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز سنٹر (این سی او سی) نے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا ہے کہ کورونا وائرس سے زیادہ متاثر اضلاع میں پنجاب کے 15، خیبرپختونخوا کے 8 اضلاع شامل ہیں۔ متاثرہ اضلاع میں ہرقسم کی ان ڈور آوٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔این سی او سی کے مطابق متاثرہ 24 اضلاع میں انٹرسٹی ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، تعلیمی ادارے اور ان ڈور جم پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ متاثرہ اضلاع میں پابندیاں 4 سے12ستمبر تک نافذ کی گئی ہیں۔پنجاب کے متاثرہ اضلاع میں راولپنڈی، گجرات، گوجرانوالا، شیخوپورہ ، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، ملتان، بہاولپور، خانیوال، رحیم یار خان شامل ہیں۔این سی او سی کے مطابق خیبرپختونخوا کے اضلاع میں پشاور،صوابی،مالاکنڈ،سوات، ہری پور، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) شامل ہیں۔اس سے قبل کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب میں 6 سے 11 ستمبر تک تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر