جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی خود مختاری دے کر تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے کیا وعدہ پورا کیاہے‘عثمان بزدار

لاہور(نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت یکساں ترقی کے ویژن پر یقین رکھتی ہے۔ پسماندہ علاقوں اور بڑے شہروں میں عوامی ضروریات کاتعین کر کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے ہیں ۔پنجاب کا کوئی شہر، قصبہ اوردیہات ترقی کے ثمرات سے محروم نہیں رہے گا۔جنوبی پنجاب کے پسماندہ اضلاع کو ترقی کے سفر میں یکساں اہمیت دی جارہی ہے ۔ ترقی جنوبی پنجاب کے عوام کا پورا حق ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کو ان یہ بنیادی حق واپس کیا ہے۔پنجا ب کابینہ نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رولز آف بزنس کو منظور کیا ہی-جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کو انتظامی خود مختاری دے کر تحریک انصاف کی حکومت نے عوام سے کیا وعدہ پورا کیاہی-ماضی کی حکومتوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو صرف کھوکھلے نعروں سے بہلایا۔ سابق حکمرانوں نے جنوبی پنجاب کیلئے مختص وسائل کو من پسند منصوبوں کیلئے استعمال کیا۔ماضی میں جنوبی پنجاب کے بجٹ پر کٹ لگا کر فنڈز کو دوسرے منصوبوں پر خرچ کیا گیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے علیحدہ بجٹ مختص کیا ہے۔ رواں مالی سال میں جنوبی پنجاب کیلئے 189ارب روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں۔جنوبی پنجاب کے ترقیاتی بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے۔پہلی بار جنوبی پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے حوالے سے علیحدہ بک مرتب کی گئی ہے۔ ملتان کے بعد بہاولپور میں بھی جلد جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر