کورونا فنڈ میں 15 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

لاہور(نیشنل ٹائمز)ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے کورونا وائرس فنڈ میں 15 ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، اسپیشل آڈٹ رپورٹ میں جعلی بلنگ، بلیک لسٹ کمپنی کو ٹھیکے دینے کی نشاندہی سامنے آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق راشن، لائٹس لگانے اور دواؤں کے نام پر 39 کروڑ کی غیر مصدقہ خریداری کی گئی، ڈی سی گوجرانوالہ نے مہنگی پرائیویٹ گاڑیاں کرائے پر لے کر تقریباً 1 کروڑ کا نقصان کیا، ایم او سروسز ملتان نے جنریٹر مہنگے داموں کرائے پر لے کر 20 لاکھ کا نقصان کیا۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں کورونا ادویات کی 22 کروڑ کی مشکوک خریداری کی گئی، وزیراعلیٰ کے لئے ہیلی پیڈ بنانے میں 27 لاکھ روپے کی بے ضابطگی کی گئی۔رپورٹ کے مطابق لیہ اور بھکر کے محکمہ صحت حکام نے 2 کروڑ روپے کے کورونا وائرس کی اشیاء کے جعلی بل دیے، محکمہ صحت حکام نے ڈیڑھ ارب روپے کی غیرضروری کورونا دوائیں خریدیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع کی انتظامیہ نے 23 کروڑ روپے کی مہنگی ادویات خریدیں، فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی، اسپتال میں مہنگی خریداری پر37 لاکھ سے زائد کا نقصان کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ اے میانوالی، عیسیٰ خیل اسپتال میں مہنگی خریداری پر 17 لاکھ سے زائد کا نقصان ہوا، محکمہ صحت پنجاب نے 50 کروڑ کے فنڈ کورونا کمیٹی سے اجازت کے بغیرخرچ کیے۔آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے لاہور نے بلوچستان سے زائرین کے نام پر پرائیویٹ کپمنی کو 1 کروڑ روپے اضافی دیے، ڈی سی چکوال نے بغیر اجازت ڈیڑھ کروڑ پی ایم ٹائیگر فورس پر خرچ کیے، ڈی ڈی ایم اے سرگودھا نے 18 لاکھ سے زائد کی بوگس خریداری کی۔رپورٹ کے مطابق ٹیچنگ اسپتال سرگودھا نے ایک بلیک لسٹ کمپنی کو 30 لاکھ کا ٹھیکا دیا، 61 کروڑ کے دواؤں کے ٹھیکے خلافِ قانون چند منتخب کمپنیوں کو دیے گئے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر