اقوام متحدہ کے طیارے کو افغانستان میں لینڈ کرنے کی اجازت نہ مل سکی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول کے بعد اقوام متحدہ کا اسلام آباد سے جانے والا خصوصی طیارہ مزار شریف میں اترے بغیر واپس آگیا ہے۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز یو این او 356 ایچ منگل کی دوپہر ٹھیک 12 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے افغانستان کیلئے روانہ ہوئی۔ذرائع کے مطابق زیڈ ایس ایف اے این رجسٹریشن کا یہ خصوصی طیارہ دوپہر 1 بجکر 30 منٹ پر افغانستان کے مزار شریف انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا۔ذرائع کے مطابق طیارے نے مزار شریف ایئرپورٹ پر لینڈنگ نہیں کی بلکہ 22 ہزار فٹ کی بلندی سے ایئرپورٹ کے اوپر چکر کاٹ کر واپسی کا روٹ لیا۔یو این او کی یہ خصوصی پرواز روانگی کے 3 گھنٹے بعد اسلام آباد میں لینڈ کرگئی۔اس سے قبل اقوام متحدہ کے کئی خصوصی طیارے اسلام آباد سے افغانستان کے دارالحکومت کابل اور مزار شریف ایئرپورٹ کیلئے کئی پروازیں کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر