ٹرین کا سفر کرنے کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے عوام کی آگہی کے لیے پاکستان ریلوے نے اسٹیشنز کی حدود میں پوسٹرز اور بینرز آویزاں کردیے۔محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے نے کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات کے تحت 15 ستمبر 2021 تک ویکسینیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل ڈوز ٹرین اسٹاف اور اسٹیشن کی حدود میں کام کرنے والے عملے کو لگوانا ضروری ہے۔ ویکسینیشن کروانے والے مسافروں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی۔ جب کہ 15ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ ویکسینیشن موبائل ٹیمیں اسٹیشنز پر موجود ہوں گی، اگر کوئی مسافر ٹکٹ چیکنگ کے دوران بغیر ویکسینیشن شناخت ہوا تو ٹکٹ چیکر اور متعلقہ اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر