معروف ماہرِ امراض پیٹ اور جگر ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے تمغہ امتیاز واپس کر دیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)معروف ماہرِ امراض پیٹ اور جگر ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے تمغہ امتیاز واپس کر دیا ہے۔ڈاکٹر سعد خالد نیاز کی جانب سے حکومت پاکستان کو تمغہ امتیاز احتجاجا واپس کیا جا رہا ہے۔ڈاکٹرسعد خالد نیاز کی جانب سے تمغہ امتیاز واپس کرنے کے لیے صدر عارف علوی کو خط لکھا گیا ہے جس میں انہوں نے کہاکہ اس سال سرکاری طور پر طبی عملے کی خدمات کو سراہے نہ جانے پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔ڈاکٹر سعد خالد نیاز نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ میں نےصرف طبی عملے کی خدمات کے اعتراف کی درخواست کی تھی، حکومت سے کورونا ہیروز کی خدمات کے اعتراف کی درخواست کی تھی۔ڈاکٹرسعدخالدنیازکا خط میں مزید کہا ہے کہ اس سال صرف سندھ کے دو ڈاکٹروں کو سول ایوارڈ دیئے گئے ہیں، سول ایوارڈ لینے والے 124 افراد کا تعلق کسی بھی طور شعبہ طب سے نہ تھا۔انہوں نے کہا ہے کہ میں 2013 میں دیا گیا تمغہ امتیاز طبی عملے کی خدمات کا اعتراف نہ کرنے پر واپس کرتا ہوں۔ڈاکٹر سعد خالد نیاز کی جانب سے صدرِ پاکستان کو لکھے گئے خط میں پوچھا گیا ہے کہ ملک کے ہزاروں طبی عملے کی نمائندگی کرتے ہوئے ایوارڈ واپس کر رہا ہوں، بتائیں تمغہ امتیاز آپ کو کیسے بھجوایا جائے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر