کورونا وائرس کے باعث ٹام کروز کی فلمیں مزید تاخیر کا شکار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے ہولی وڈ اداکار ٹام کروز کی فلمیں ‘ٹاپ گن: میورک’ اور ‘مشن: امپوسیبل 7’ کی ریلیز مزید تاخیر کا شکار ہوگئی ہیں۔برطانوی خبررساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق ویاکوم سی بی ایس انکارپوریشن اسٹوڈیو کے ترجمان کے مطابق پیراماؤنٹ پکچرز نے ٹام کروز کی فلم ‘ٹاپ گن:میورک’ کی ریلیز مئی 2022 اور ‘مشن: امپوسیبل 7’ کی ریلیز ستمبر 2022 تک ملتوی کردی۔ٹاپ گن کا سیکوئل عالمی وبا کی وجہ سے متعدد مرتبہ تاخیر کا شکار ہوچکا ہے اور اسے رواں برس 19 نومبر کو ریلیز کیا جانا تھا۔تاہم اب ٹاپ گن 27 مئی 2022 کو ریلیز ہوگی جبکہ اس دن مشن امپوسیبل 7 کو ریلیز کیا جانا تھا جو اب 30 ستمبر 2022 تک مؤخر کردی گئی ہے۔خیال رہے کہ فلم اسٹوڈیوز نے کورونا کی وجہ بار بار اپنے شیڈول میں ردوبدل کیا ہے اور اب ڈیلٹا ویرئنٹ نے سینما میں عوام کی واپسی کی امید میں خلل ڈال دیا ہے۔تھیٹر چینز بشمول اے ایم سی انٹرٹینمنٹ، سائن ورلڈ اور سائن مارک ہولڈنگز سینما میں عوام کی واپسی کے لیے ٹاپ گن کی ریلیز کے منتظر ہیں۔تھیٹر آپریٹرز کو اُمید ہے کہ دیگر بڑے بجٹ کی فلمیں ان کے 2021 کے شیڈول کو برقرار رکھیں گی۔جیمز بانڈ کی فلم ‘نو ٹائم ٹو ڈائی’ 8 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی اور اسٹوڈیو ایم جی ایم نے اصرار کیا ہے کہ یہ تاریخ برقرار رکھی جائے۔’سونیز وینوم: لیٹ دیئر بی کارنیج’ رواں برس اکتوبر مارولز کی فلم ایٹرنلز، نومبر اور اسپائیڈر مین: نو وے ٹو ہوم دسمبر میں ریلیز ہوں گی۔



  تازہ ترین   
صدر آصف زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور کے علاقے سکھ نہر میں مکان کی چھت گر گئی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق
سعودی وزیر دفاع کی امریکی نائب صدر سے ملاقات، ایران سے کشیدگی میں کمی کا اعادہ
جاپان: زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہو گئی، شدید گرمی اور حبس کی لہر برقرار
امریکا کے ایک بار پھر ایران پر حملے، درجنوں اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
سعودی عرب نے پاکستان کے 5 ارب ڈالر قرض کی واپسی 3 سال کیلئے مؤخر کر دی
پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے 30 پولنگ سٹیشنز کے نتائج مسترد کر دیے، ری پولنگ کا مطالبہ
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر