حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر سیاسی شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت اور خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری

سرینگر(نیشنل ٹائمز)حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر سیاسی شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت اور خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔وزیراعظم عمران خان نے ان کی وفات پر ایک روزہ سوگ اور قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کی ایک توانا آواز تھے،انہوں نے پوری زندگی کشمیر کے لیے جدوجہد کی۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج ہر پاکستانی سید علی گیلانی کی عظمت اور بہادری کو سلام پیش کررہا ہے۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی نے بہادری اور عزم کے ساتھ بھارتی بربریت کا سامنا کیا۔وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کو کشمیر کی امید تھے۔وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کا خلا کبھی پورا نہیں ہوسکے گا۔جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی جانب سے ملک بھر میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کی ایک توانا آواز ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر