افغان طالبہ فرشتہ کے والد کو گھر سے اٹھا کر منشیات کا کیس ڈال دیا گیا، خیبرپختونخوا پولیس کا نیا سکینڈل منظر عام پر

پشاور(نیشنل ٹائمز)پشاور میں افغان میڈیکل طالبہ فرشتہ کےگھر پرپولیس چھاپے کی سی سی ٹی وی ویڈیو نجی ٹی وی نے حاصل کر لی۔نجی ٹی وی کو ملنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس وردی اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکار تین گاڑیوں میں آکر گھر کے قریب اترتے ہیں۔گزشتہ دنوں افغان طالبہ نے الزام لگایا تھاکہ پولیس نے ان کے والد کو گھر سے گرفتار کیا ہے جس کا ثبوت سی سی ٹی وی فوٹیج ہے۔پشاورپولیس نے فرشتہ کے والد کے خلاف شیات اسمگل کرنے کا مقدمہ درج کیا تھا اور مقدمے میں کہا تھا کہ فرشتہ کے والد کو گھر سے نہیں بلکہ چیک پوسٹ پر شیات سمیت گرفتار کیا تھا۔سی سی ٹی وی سامنے آنے کے بعد واقعے کی تفصیلات سے متعلق ایس ایس پی آپریشن اور سی سی پی او سے متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تاہم رابطہ نہیں ہوسکا۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میڈیکل کی افغان طالبہ فرشتہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پولیس نے ان کے بیمار والد کو شیات کے جھوٹے مقدمے میں پھنسا کر گھر سے گرفتار کیا ہے۔ طالبہ نے گورنر اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر