دلیپ کمار کی موت کا صدمہ، سائرہ بانو کو دل کا دورہ

ممبئی(نیشنل ٹائمز) لیجنڈ آنجہانی اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو کو دل کا دورہ پڑنے پر انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رواں برس جولائی میں انتقال کرنے والے لیجنڈ بھارتی اداکار دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بابو کی بھی طبیعت اب خراب ہوگئی اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہیں۔بھارتی میڈڈیا کے مطابق سابق اداکارہ سائرہ بانو کو ممبئی کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں داخل کیا گیا ہے۔77 سالہ سائرہ بانو کو سینے میں تکلیف کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔دلیپ کمار کے خاندان کے قریبی دوست فیصل فاروقی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سائرہ بانو کو سینے میں انفیکشن کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور ان کا علاج جاری ہے۔فیصل فاروقی نے مزید کہا کہ گھبرانے کی کوئی بات نہیں اللہ کا شکر ہے کہ اب ان کی حالت مستحکم ہے اور انہیں مکمل نگہداشت میں رکھا گیا ہے۔خیال رہے کہ سائرہ بانو کے خاوند لیجنڈ اداکار دلیپ کمار رواں سال 7 جولائی کو انتقال کرگئے تھے۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر