طالبان کابینہ میں کون کون ہوگا؟ ممکنہ نام منظر عام پرآگئے

کابل(نیشنل ٹائمز)افغان طالبان کی جانب سے حکومت سازی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں، اہم عہدوں پر کئی وزرا تعینات کئے جاچکے ہیں اور اب عبوری حکومت سازی کے لیے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جس کے بعد کابینہ میں شامل ہونے والے متوقع نام منظر عام پر آگئے ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان سربراہ ملاہیبت اللہ نے عبوری کابینہ کے لیے ناموں کی منظوری دے دی،عبوری حکومت کا اعلان آئندہ دو روز میں متوقع ہے۔رہبری شوریٰ اجلاس کے بعد ملا برادر قندھار سے کابل پہنچے ہیں، جنہیں رئیس شوری کی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے،ملا یعقوب کو وزیردفاع اور سراج الدین حقانی کو وزیرداخلہ کی کمانڈ سونپے جانے کی خبریں سامنے آرہی ہیں، دونوں طالبان رہنما طالبان سربراہ ملا ہیب اللہ کے نائب کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں،طالبان دعوت و رہنمائی کمیشن کے سربراہ مولوی امیر خان متقی کو وزارت خارجہ کی کمانڈ ملنے کا امکان ہے ، ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو عبوری حکومت کا وزیر اطلاعات بنایا جاسکتا ہے۔دوسری جانب افغانستان سے امریکی افواج کے 20 سال بعد مکمل انخلا کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے قومی اتحاد کا مطالبہ کیا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق انھوں نے افغانوں سے اپیل کی ہے کہ ’ہمیں اپنے اختلافات بھول کر متحد ہونا ہوگا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری ملک کی حمایت نہیں کرے گی اگر لوگ متحدہ نہیں ہوں گے۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ آنے والی حکومت تمام افغانوں کی نمائندگی کرے گی۔ انھوں نے ملک کو درپیش معاشی مسائل پر بھی بات کی اور کہا کہ دوسرے ممالک کو افغانستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ وہ لوگوں کی خدمت کرنے آئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ طالبان عالمی برداری سے ’اچھے تعلقات‘ چاہتے ہیں اور ہر مسئلے کو دوستانہ طریقہ سے حل کرنے کے خواہش مند ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر