اداکار سعد قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے دوران پاکستانی ڈراموں کے اداکار سعد قریشی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے۔سعد قریشی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اسٹوری میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے سے متعلق بتایا۔اداکار نے بتایا کہ ‘انہوں نے اپنی مکمل کورونا ویکسینیشن کروالی تھی لیکن اس کے باوجود بھی ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیاسعد قریشی نے درخواست کی’وہ لوگ جنہوں نے گزشتہ چند روز میں مجھ سے ملاقات کی وہ لازمی اپنا کورونا ٹیسٹ کروالیں’۔—اسکرین شاٹاداکار نے مزید لکھا کہ’میری جلد صحتیابی کے لیے دعا کریں، اللہ تعالیٰ ہم سب کو محفوظ رکھے’۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس سے متعدد شوبز شخصیات کورونا سے متاثر ہوئی تھیں، جن میں سے زیادہ تر شخصیات تین سے چار ہفتوں میں صحت یاب ہوگئی تھیں۔گزشتہ ماہ اداکار فیصل قریشی، ماڈل نادیہ حسین، عدنان صدیقی اور اشنا شاہ بھی کورونا سے صحتیاب ہوئے۔ان سے قبل مصطفیٰ قریشی، سنبل اقبال اور زرنیش خان بھی کورونا کا شکار ہوئیں اور انہوں نے خود کو گھر تک محدود کر رکھا تجا۔۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے: انتونیو گوتریس
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیر مملکت اسٹیفن ڈاؤٹی کی ملاقات، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشانِ امتیاز عطا کردیا گیا
دہشت گردوں کی سرپرستی قبول نہیں: طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو واضح پیغام
ڈی آئی خان میں فائرنگ کے دو واقعات میں ایف بی آر اور پولیس کے 5 اہلکار شہید
مکہ دفاعی اتحاد کے تحت سعودی عرب کو فوجی دستے اور صلاحیتیں فراہم کرنے کا فیصلہ
ماسکو فارمیٹ کا آٹھواں اجلاس، افغانستان کی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر غور
ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کیلئے ہمیشہ تیار ہیں: امریکی صدر کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر