کراچی میں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، اربن فلڈنگ کا خطرہ

کراچی (نیشنل ٹائمز)کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ مشرقی سندھ میں موجود ہوا کا کم دباؤ جنوب کی جانب بڑھ رہا ہے جس کے باعث سندھ اور پنجاب کے جنوبی علاقوں میں یکم سے 3 ستمبر تک بارش کا امکان ہے۔سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ہوا کا کم دباؤ کراچی کے قریب جنوب سے مشرق تک پھیلا ہوا ہے لیکن ہوا کے کم دباؤ کی رفتار انتہائی سست ہے، آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بننے کا امکان ہے جس کے باعث 2 اور 3 ستمبر کو اچھی بارش ہو سکتی ہے جبکہ شہر میں 4 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کے مختلف شہروں میں کہیں تیز اور کہیں معتدل بارش کا امکان ہے جس کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور بدین کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیر پورٹ پر بارشوں سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے اور ائیرپورٹ کی حدود میں جہازوں کو محفوظ جگہ پر پارک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری کیے گئے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ جہازوں کے ساتھ وزن باندھا جائے تاکہ طوفانی ہواؤں سے جہاز دیگر جہازوں سے ٹکرانے سے محفوظ رہیں۔سی اے اے نے جہازوں کی محفوظ لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے برڈ شوٹرز تعینات کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔



  تازہ ترین   
‏صدرِ مملکت نے ایڈیشنل ججز کی تقرری و توثیق کی منظوری دے دی
آزاد کشمیر انتخابات: 4 نشستوں پر نتائج کا سلسلہ جاری، سردار عتیق ہار گئے
امریکا اور اسرائیل کے شام سے جوہری مواد ہٹانے کے لیے مذاکرات کامیاب
کولمبیا میں تباہ کن زلزلہ: 111 افراد ہلاک، 87 زخمی، کئی لاپتا، ایمرجنسی نافذ
امریکا کردستان میں فوجی اڈے 30 ستمبر تک بغداد کے حوالے کر دیگا: عراقی حکومت کی تصدیق
صدر، وزیراعظم کا تمام شہریوں خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا عزم
مسلم لیگ (ن) دو تہائی اکثریت سے آزاد کشمیر میں حکومت بنائے گی: رانا ثناء اللہ
آزاد کشمیر الیکشن کا تیسرا مرحلہ: باغ اور حویلی میں پولنگ کا وقت ختم، گنتی شروع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر