کورونا وائرس کی نئی لہر، گجرات میں15مارچ سے دو ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کورونا کی حالیہ لہر نے ضلع گجرات میں خطرے کی گھنٹی بجادی ہے، این سی او سی کی جانب سے گجرات شہر میں بھی 15مارچ سے دو ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔گجرات میں کورونا کیلئے مختص عزیز بھٹی شہید اسپتال کا وارڈ مریضوں سے بھر گیا ہے، اضافی فیلڈ اسپتال قائم کردیا گیا ہے، ایک دیہات میں اسمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دواسکول بھی سیل کردیئے گئے۔ضلع گجرات کے عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال کے کورونا وارڈ میں 60 بستروں کی گنجائش تھی، اسپتال بھر جانے پر اسکی گنجائش 120بستروں تک بڑھا دی گئی ہے ۔گجرات میں کورونا مریضوں کی تعداد 75تک جاپہنچی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد2500 سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔این سی او سی کی جانب سے گجرات شہر میں بھی 15مارچ سے دو ہفتے کے لئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر سیف انور چیمہ نے جیونیوز کو بتایا کہ گجرات میں شہری اکثر بیرون ملک سفر کرتے ہیں، سفر کے لئے لازمی ٹیسٹ کی صورت میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوجاتی ہے، شہریوں کو ایس اوپیز کا خیال رکھتے ہوئے زیادہ احتیاط کرنی چاہیے ۔گجرات میں اب تک ایک ڈاکٹر سمیت 80 افراد کورونا وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں، تیسری لہر میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد نہیں کیا گیا تومتاثرہ مریضوں کی تعداد اور بھی بڑھ سکتی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان کی قیادت نے امریکا ایران جنگ کے دوران جرأت مندانہ کردار ادا کیا: ناروے
اینٹی کرپشن کورٹس ٹرانسفر کئے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں کو منتقل
ملک بھر کیلئے فی یونٹ بجلی مسلسل 3 ماہ تک مہنگی ہونے کا امکان
ناروے کے وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
امریکا ایران کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش نہ کرے: پاسدارانِ انقلاب
افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھ گئے: اقوام متحدہ
ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا
یومِ آزادی پر مسلح افواج کا وطن کے دفاع، امن اور روشن مستقبل کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر