شوگر کا انتہائی نایاب اور موزوں ترین علاج

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نیم کے درخت کی یہ خاصیت ہے کہ اسے اینٹی سیپٹک مانا جاتا ہے۔ اسے مختلف بیماریوں اور مسائل کے لیے استعمال کیاجاتا ہے۔ اس کااستعمال ادویات میں کر کے ان کو مہلک بیماریوں کے علاج کے قابل بنایا جاتا ہے۔ نیم کے پتے، پھو ل، چھال، ٹہنیاں اور جڑیں سب ہی مفید ہیں اور کسی نہ کسی بیماری کے لیے زیر استعمال آتی رہتی ہیں۔ یہ اپنے تلخ ذائقے کی وجہ سے مہلک بیماریوں کے لیے مفید مانا جاتاہے۔ نیم کے پتوں کو زیادہ مقدار میں استعمال کر نا خطرناک ہو سکتا ہے اس لیے احتیاط کریں۔یو ں تو نیم کے پتے بخار، انفیکشن، جلد کے امراض، دانتوں کی بیماریوں اور بلڈ پریشر کے لیے بھی استعمال ہو تے ہیں۔ لیکن اس کا استعمال شو گر کے لیے بے حد مفید ہے۔اسے بلڈ شو گر کو کنٹرول کر نے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔نیم کے پتوں کا شربت شوگر کو بڑھنے سے روکتا ہے۔ نیم کے پتوں کو پیس کر ان کو چھان لیں اور ان میں سے نکلنے والے عرق میں شہد ملا کر پی لیں۔(کیو نکہ یہ کڑوا ہو تا ہے۔ اس لیے شہد ملانے میں حر ج نہیں لیکن اس کا اثر اس کی کڑواہٹ میں ہے۔)ایک مٹھی نیم کے پتے کچی حالت میں کھانے سے شو گر کنٹرول رہتی ہے۔اسے سلا د کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے (زیادہ پتے کھانے سے گریز کریں یہ مسائل کا سبب بن سکتی ہے)۔بیس نیم کے پتے آدھا لیٹر پانی میں ابال لیں۔ جب اس کا رنگ سبز ہو جائے تو چھان کر پی لیں۔نیم کے پتوں کا پاؤڈر بنا کر ایک چمچ ایک گلاس پانی میں شامل کر کے صبح نہار منہ پی لیں۔نیم کے پتے پیس کر ان کو نہار منہ کھا لیں یا پانی میں شامل کر کے پی لیں۔نیم کی چائے بھی شو گر کے مریضوں کے لیے بہترین ہے۔ ایک کپ بو ائل کر کے اس میں نیم کے پتے شامل کریں۔ ابال آنے پر پی لیں۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر