وزیراعظم عمران خان کی صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) : وزیراعظم عمران خان نے نومنتخب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ خوشی ہے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی نشست بلوچستان اورسابقہ فاٹا کو ملی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دونوں افراد کاانتخاب بلوچستان اور سابقہ فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی پالیسی کا عکاس ہے۔ ماضی میں بلوچستان اور سابقہ فاٹا پسماندہ یا پیچھے رہ گئے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین سینٹ الیکشن کیلئے بڑے ایوان میں بڑا معرکہ ہوا جہاں اپوزیشن اتحاد کے سینٹرز کی تعداد 51 اور حکومتی اتحاد کی تعداد 47 تھی ۔یوسف رضاگیلانی کے7 ووٹ مستردہوئے ،چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں 99 میں سے 98 سینیٹرز نے ووٹ کاسٹ کیے،یوسف رضاگیلانی کےنام پرمہرلگانے سے 7ووٹ مستردہوئے،صادق سنجرانی 48 ووٹ لے کر چیئرمین سینیٹ منتخب ہوئے ،یوسف رضاگیلانی نے 42 ووٹ حاصل کیے ، 7 ووٹ مسترد ہوئے،7 ووٹ مسترد ہونے پر فاروق ایچ نائیک ڈٹ گئے ،چیئرمین سینیٹ کیلئے ایک ووٹ دونوں امیدواروں کو دیا گیا۔پریزائنڈنگ افسر نے صادق سنجرانی کی جیت کا اعلان کیا تو اپوزیشن خصوصاً پیپلز پارٹی کی جانب سے اس پر احتجاج کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فاروق ایچ نائیک کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا کہ بلیٹ پیپر پر یہ کہیں نہیں لکھا کہ مہر کہاں لگائی جائے، امیدواروں کے نام کے اوپر مہر لگانے سے ووٹ مسترد کرنے کے فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔حلف اٹھانے کے بعد صادق سنجرانی نے ایوان بالا میں چیئرمین کی نشست کو سنبھالا اور کہا کہ میں دوبارہ چیئرمین منتخب کرنے پر اپنے تمام اراکین، وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور خصوصاً پرویز خٹک صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں تمام سینیٹرز کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ہاؤس کو ساتھ لے کر چلوں گا۔مظفر حسین شاہ کے مطابق چیئرمین سینٹ الیکشن کیلئے 98 ووٹ کاسٹ ہو ئے ،چیئرمین سینٹ کیلئے تمام ممبران نے ووٹ کاسٹ کئے ۔جماعت اسلامی کے مشتاق احمد غیر حاضری تھے ،اس کے علاوہ اسحاق ڈار نےبھی ووٹ کاسٹ نہیں کر سکا جس کی وجہ سے اسحاق ڈار کا نوٹفکیشن روک دیا گیا تھا ۔



  تازہ ترین   
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
جماعت اسلامی کا وزیراعظم کی وطن واپسی تک لانگ مارچ مؤخر کرنے کا اعلان
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
آپریشن شعبان 2، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 6 دہشتگرد ہلاک
محسن نقوی کی ایرانی صدر سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو مزید وسعت دینے عزم
وزیراعظم اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے نیویارک پہنچ گئے
پاکستان اور سعودیہ میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزا شرائط ختم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر