پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماردی، فیصل کریم کنڈی کی تنقید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے اپنے پاؤں پر خود کلہاڑی ماری ہے۔ مولانا فضل الرحمن کی پارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کے اتحادی ہیں۔ مولانا کی طر ف سے پیپلزپارٹی کے مخالف بیان سے نہ عوام کو کوئی فائدہ ہوگا اور نہ ہی حکومت کو کوئی نقصان پہنچے گا۔ اپنے بیان میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اپوزیشن کا اپوزیشن کے خلاف بیان بازی کرنا حکومت کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔ پیپلزپارٹی کے بغیر پی ڈی ایم کا بیانیہ عوامی پذیرائی سے محروم ہوتا نظر آرہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی عوام اور جمہوریت کے لئے جدوجہد تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خواتین پر پی ڈی ایم کے جلسے میں داخلہ ممنوع ہونا مریم نواز کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔ خواتین کو نمائندگی سے محروم رکھ کر مولانا فضل الرحمن نے اپنی ساکھ کو خود نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین معاشرے کا بڑا اور اہم ترین حصہ ہیں۔ جنہیں سیاسی عمل سے دور رکھنا ہرگز قابل قبول نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر