کہ اگر پنجاب حکومت گرگئی تو تمام حکومتی جماعتوں کا نقصان ہوگا،ہم نہیں چاہتے کہ پنجاب میں حکومت گرجائے

لاہور( نیشنل ٹائمز ) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت گرگئی تو تمام حکومتی جماعتوں کا نقصان ہوگا،ہم نہیں چاہتے کہ پنجاب میں حکومت گرجائے،پیپلزپارٹی نے کبھی عدم اعتماد کی بات نہیں کی ،عثمان بزدار حکومت پانچ سال مدت پوری کرے گی،ہمارے تعلقات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو سینیٹ الیکشن میں بہت فائدہ ہوا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی دکانداری کیلئے ہمارے خلاف چیزیں کرتے ہیں، سینیٹ الیکشن میں ہمارے تعلقات کی وجہ سےپی ٹی آئی کو بہت زیادہ فائدہ ہوا،ہمارے تعلقات کی وجہ سے پنجاب میں سینیٹ الیکشن میں سودے بازی نہیں ہوئی، ہمیں سینیٹ الیکشن سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی حکومت پر جب مشکلات آئیں ہم نے سہارا دیا، ہم نہیں چاہتے کہ پنجاب میں حکومت گرجائے،اگر پنجاب حکومت گرتی ہے تو اس کا نقصان تمام پارٹیوں کو ہوگا،عثمان بزدار سے میرا تعلق بہت پرانا ہے، عثمان بزدار کے والد ہماری جماعت میں تھے انہوں نے کہا تھا کہ عثمان بزدار کا خیال رکھنا، عثمان بزدار کے راستے میں جو بھی رکاوٹیں ہوتی ہیں ان کو مشورے دیتے رہتے ہیں، جن لوگوں نے ہمارے مشورے نہیں مانے انہوں نے بہت نقصان اٹھایا، عثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری نئے آئے ہیں، یہ ٹیم محنتی ہے،اب فیاض الحسن چوہان ہی وزیراطلاعات رہیں گے اس بار وہ پکے آئے ہیں۔آصف زرداری کے ساتھ ہماری ورکنگ ریلیشن بہت اچھی تھی،آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے۔پیپلزپارٹی نے ہمارے ساتھ کبھی پنجاب میں تحریک عدم اعتماد کی بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے نقصان ہورہا ہے، مہگائی کو کم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں، لوگوں کا روزگار لیول بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، شہبازشریف نے دس سالوں میں صرف ڈرامے کیے، اپنے دور حکومت میں خود فنڈ جاری کرواتا اور رپورٹ لیتا تھا، ہمارے دور میں 32ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں کارروائیاں 3 گنا بڑھانے کا حکم
پاکستان نے 2023 کے بعد پہلی بار ایل این جی کارگو کیلئے تین ٹینڈر جاری کر دیے
انصاف، وقار اور دانشمندی کی بنیاد پر مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے: ایران
سیز فائر کی ڈیڈ لائن طے نہیں، وقت کا تعین کمانڈ ان چیف کرینگے: وائٹ ہاؤس
جنگی صورتحال میں بروقت اقدامات سے توانائی بحران پیدا نہیں ہوا: وزیراعظم
ایل این جی دستیابی کے بعد پیک ٹائم لوڈ مینجمنٹ کم ہو سکتی ہے: پاور ڈویژن
امریکا 6 ماہ تک آبنائے ہرمز نہیں کھلوا سکتا: پینٹاگون کا اعتراف
پہلگام فالس فلیگ: بھارت ایک سال بعد بھی آئی ایس پی آر کے سوالات کا جواب نہیں دے سکا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر